0
Sunday 9 Jun 2019 12:16

ٹوٹ بٹوٹ حکمران مودی کی خوشنودی کے حصول کے لیے منتوں پر اتر آئے ہیں، خواجہ سعد رفیق

ٹوٹ بٹوٹ حکمران مودی کی خوشنودی کے حصول کے لیے منتوں پر اتر آئے ہیں، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور نون لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکمران نریندر مودی کی خوشنودی کے لئے منتوں پر اتر آئے ہیں۔ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت اپوزيشن پر الزام تراشی اور کرپشن کا چورن بیچنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا، نالائق حکومت قومی مسائل کے حل میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ٹوٹ بٹوٹ حکمران مودی کی خوشنودی کے حصول کے لیے منتوں پر اتر آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپلومیسی سے ناواقف حکومت پاک بھارت تعلقات کے ایشو پر قومی وقار داؤ پر لگارہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عام آدمی کا کچومر نکال دیا، ریلوےکی تعمیر نو تحریک کو ریورس گیئر میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مسافر تبدیلی سرکار کی جان کو رو رہے ہیں معیشت کا جنازہ نکال دیاگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش