QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے پروگرام کے تحت 18 اہداف کیلئے 24 ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

9 Jun 2019 12:37

اہداف میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے کیلئے قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانا، آبادی کو ماحولیاتی نقصانات سے بچانا اور سمندر اور دریائوں سے روزی کمانے والی کمیونٹی کیلئے خصوصی پروگراموں پر عملدرآمدکے اقدامات شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے پروگرام کے تحت 18 اہداف کے حصول کیلئے آئندہ مالی سال 2019-20 کے ترقیاتی بجٹ میں 24 ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اہداف میں غربت کا خاتمہ، معاشی اور سماجی ترقی کی پالیسی سازی میں غریبوں کو براہ راست فائدہ پہنچانا، غذائی قلت کے شکار گھرانوں کو خوراک کی فراہمی، پسماندہ علاقوں میں صحت، تعلیم، پانی، متبادل توانائی کی سہولیات، انصاف و روزگار کی فراہمی، شہروں اور پسماندہ آبادیوں کو ترقی سے یکساں ہمکنار کرنا، صنفی مساوات کو یقینی بنانے کیلئے قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانا، آبادی کو ماحولیاتی نقصانات سے بچانا اور سمندر اور دریائوں سے روزی کمانے والی کمیونٹی کیلئے خصوصی پروگراموں پر عملدرآمدکے اقدامات شامل ہیں۔ اس ضمن میں اراکین پارلیمنٹ کی رائے کی روشنی میں سکیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 798543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798543/اقوام-متحدہ-کے-پائیدار-ترقی-پروگرام-تحت-18-اہداف-کیلئے-24-ارب-روپے-خرچ-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org