QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کی قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات ملتوی کرنیکی سفارش

9 Jun 2019 12:49

مراسلے میں انتخابات ملتوی کرنیکی 6 وجوہات بیان کی گئی ہیں جس میں سرفہرست امن و امان کی صورتحال، سرحد پار سے دہشتگرد حملوں کے خدشات، سیاسی قیادت پر حملوں کے خطرے، لیویز اور خاصہ داروں کے اختیارات پولیس کو دینے سے پیدا ہونیوالے مسائل اور قبائلی علاقوں میں تعینات لیویز اور خاصہ داروں کی الیکشن کی تربیت نہ ہونا شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر 2 جولائی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مراسلے میں انتخابات ملتوی کرنے کی 6 وجوہات بیان کی گئی ہیں جس میں سرفہرست امن و امان کی صورتحال، سرحد پار سے دہشت گرد حملوں کے خدشات، سیاسی قیادت پر حملوں کے خطرے، لیویز اور خاصہ داروں کے اختیارات پولیس کو دینے سے پیدا ہونے والے مسائل اور قبائلی علاقوں میں تعینات لیویز اور خاصہ داروں کی الیکشن کی تربیت نہ ہونا شامل ہیں۔ مراسلے میں الیکشن 20 روز کیلئے ملتوی کرنے اور الیکشن کی نئی تاریخ 25 جولائی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے بھی مراسلہ بھجوانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، تیاری کے بعد انتخابات کرائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 798545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798545/خیبر-پختونخوا-حکومت-کی-قبائلی-اضلاع-میں-صوبائی-انتخابات-ملتوی-کرنیکی-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org