QR CodeQR Code

ملتان سے 3 دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

9 Jun 2019 14:45

گرفتار دہشتگردوں کی شناخت باسط، غلام حسین اور ناصر کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جبکہ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کھیڑا چوک میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دستاویزات برآمد کرلیں۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت باسط، غلام حسین اور ناصر کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 798553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798553/ملتان-سے-3-دہشتگرد-گرفتار-دھماکہ-خیز-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org