0
Sunday 9 Jun 2019 16:45

خیبر پختونخوا کا بجٹ تاخیر کا شکار

خیبر پختونخوا کا بجٹ تاخیر کا شکار
اسلام ٹائمز۔ 13 جون کو پیش کیا جانے والا خیبر پختونخوا کا بجٹ اب تاخیر سے 18 جون کو پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی بجٹ کیلئے پہلے 13 جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم اب وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ 18 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2019ء اور 2020ء کیلئے 750 ارب روپے سے زائد کا بجٹ تیار کرلیا ہے۔ نئے مالی سال کیلئے خیبر پختونخوا کے کل آمدن کا تخمینہ 657 ارب 25کروڑ روپے ہے، جبکہ جاری اخراجات کا تخمینہ 475 ارب 25 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدن کا ہدف 45 ارب روپے سے بڑھا کر 55 ارب روپے کردیا گیا ہے جبکہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 200 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بجٹ میں ضم ہونے والے اضلاع کے جاری اخراجات کیلئے 65 ارب جبکہ اے ڈی پی کیلئے 36 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 798557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش