0
Sunday 9 Jun 2019 17:33

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کیا ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے۔ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں بجٹ کے خدوخال پر مشاورت ہو گی اور معاشی ٹیم بجٹ کی تیاریوں سے متعلق حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کرے گی جبکہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 798561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش