QR CodeQR Code

اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ وہ فلسطینی مغربی کنارے کے ایک حصے پر قبضہ کر لے، امریکی سفیر کی ہرزہ سرائی

9 Jun 2019 18:03

مقبوضہ فلسطین میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صلح کی برقراری کے بعد بھی اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں اپنی فوجی موجودگی باقی رکھنی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کے مغربے کنارے کے ایک حصے کو اپنے قبضے میں لے لے۔ مقبوضہ فلسطین میں تعینات امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں صلح (صدی کی ڈیل) کی برقراری کے بعد بھی اس علاقے میں اسرائیل کی فوجی موجودگی باقی رہنی چاہیئے، جیسا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ نے کوریا، جاپان اور جرمنی میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی مسلم دشمنی عروج پر پہنچ گئی، امریکی سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے کچھ حصے ضم کرنے کا حق ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ڈیوڈ فریڈمین نے کہا ہے کہ دنیا اردن اور اسرائیل کے درمیان ناکام فلسطینی ریاست کی حمایت نہیں کرے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اور مسلمان دشمن چال، امریکی سفیر ڈیوڈ فرڈ مین نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کو حق ہے کہ وہ غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر لے۔ اگرچہ ایسی کارروائی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہوگی۔ امریکی سفیر نے کہا دنیا اردن اور اسرائیل کے درمیان ناکام فلسطینی ریاست کی حمایت نہیں کرے گی۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق غربِ اردن کا علاقہ ایک مقبوضہ خطہ ہے اور اس پر تعمیر ہونے والی یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔ یاد رہے کہ غربِ اردن پر 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل نے قبضہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 798565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798565/اسرائیل-کو-حق-حاصل-ہے-کہ-وہ-فلسطینی-مغربی-کنارے-کے-ایک-حصے-پر-قبضہ-کر-لے-امریکی-سفیر-کی-ہرزہ-سرائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org