0
Sunday 9 Jun 2019 19:12

ایک گولی کا جواب 10 گولیوں سے دیا جائیگا، راجناتھ سنگھ

ایک گولی کا جواب 10 گولیوں سے دیا جائیگا، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیردفاع  راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ اگر سرحدوں پر اُس نے گولہ باری کا سلسلہ بند نہیں کیا، تو اُس پار سے آنے والی ہر گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اب سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کی انتہا ہوگئی ہے اور بھارت اب اس کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ سرحدی کشیدگی پر نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات بنانے کی ہر کوشش کی ہے لیکن پڑوسی ملک اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہا ہے اور سلامتی دستوں کو اُس کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دینا چاہیئے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا بارڈر سکیورٹی فورس کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ یا سرحد آڑے نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی پر کسی سے کوئی سوال جواب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس پینترے بازی کی وجہ کیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے۔ یہ ریسرچ کا موضوع ہو سکتا ہے لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا۔ پہلے گولی تو پڑوسی پر نہیں چلنی چاہیئے لیکن اگر ادھر سے چل جاتی ہے تو کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور وہاں سے آنے والی ہر گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 798566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش