0
Sunday 9 Jun 2019 19:12

جموں کشمیر بینک کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر پر ویجی لینس کا چھاپہ

جموں کشمیر بینک کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر پر ویجی لینس کا چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد کو نکال باہر کرنے کے منٹوں بعد ہی ویجی لینس محکمہ کے اہلکاروں نے بینک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر سرینگر پر چھاپہ مارا۔ پرویز احمد کی برطرفی اور بینک کے نئے سربراہ آر کے چھبر کی عبوری تعیناتی کے فوراً بعد ویجی لینس اہلکاروں نے مولانا آزاد سرینگر پر واقع بینک کے صدر دفتر چھاپہ مارا۔ ذرائع نے کہا کہ ویجی لینس اہلکاروں نے بینک صدر دفتر کے مرکزی دروازے کو سیل کرواکے اس کو ہر کسی کے لئے بند کیا جس دوران وہ دفتر کے اندر چھاپہ مارتے رہے۔

اس سے قبل حکومت جموں کشمیر نے آج ہی آر کے چھبر کو جموں کشمیر بینک کا عبوری چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرس کا ڈائریکٹر مقرر کیا۔ دریں اثناء پرویز احمد نے اپنی ایک ٹویٹ کہا ہے کہ اُنہوں نے جموں کشمیر بینک میں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انتہائی دیانتداری کے ساتھ انجام دی ہے اور انہوں نے ہمیشہ ادارے کے مفاد کو ہی ملحوظ رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش