0
Sunday 9 Jun 2019 20:15

سیاحوں کا رش، کے کے ایچ پر جگہ جگہ سائن بورڈ نصب کرنے کی ہدایت

سیاحوں کا رش، کے کے ایچ پر جگہ جگہ سائن بورڈ نصب کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیرا علیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر شاہراہ قراقرم پر جگہ جگہ سائن بورڈ نصب کرنے کا حکم دیدیا۔ گلگت میں این ایچ اے کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں حفیظ الرحمن نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر سائن بورڈز کی تنصیب اور سروس لائن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے لہٰذا این ایچ اے شاہراہ قراقرم پر سائن بورڈز کی تنصیب اور آبادی والے علاقوں میں سروس لائن کی تعمیر کیلئے اقدامات کرے۔ یاد رہے کہ گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گلگت بلتستان میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، پروازوں میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد کے کے ایچ کے زریعے گلگت بلتستان کا رخ کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 798573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش