0
Sunday 9 Jun 2019 20:13

صدر پاکستان عارف علوی کی مرحوم علامہ عباس کمیلی کے گھر آمد

صدر پاکستان عارف علوی کی مرحوم علامہ عباس کمیلی کے گھر آمد
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں مرحوم علامہ عباس کمیلی کے گھر پہنچ گئے۔ صدر مملکت عارف عوی نے اہل خانہ کے ہمراہ علامہ عباس کمیلی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ صدر مملکت نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔ صدر پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کا خلاء کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا، ان کی پاکستان میں باہمی وحدت کیلئے کی جانیوالی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 798574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے