0
Sunday 9 Jun 2019 20:23

بلتستان یونیورسٹی کیلئے زمین کی الاٹمنٹ اور تعمیرات پر حکم امتناع ختم

بلتستان یونیورسٹی کیلئے زمین کی الاٹمنٹ اور تعمیرات پر حکم امتناع ختم
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکردو کی عدالت نے بلتستان یونیورسٹی کے لئے زمین کی الاٹمنٹ اور تعمیرات پر حکم امتناع ختم کر دیا۔ عدالت نے کلکٹر شگر کو یونیورسٹی کے لئے جہاں ضرورت ہو وہاں زمین الاٹ کرنے اور 10 جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم امتناع فریقین کی جانب سے یہ موقف سامنے آنے کے بعد ختم کیا کہ انہیں یونیورسٹی کے لئے زمین کی الاٹمنٹ پر اعتراض نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اہلیان سرفہ رنگاہ نے سرفہ رنگاہ میدان میں اپنے چراگاہی حقوق ہونے کے دعویٰ کے باعث میدان کی زمین کی الاٹمنٹ کے خلاف حکم امتناع حاصل کیا تھا، تاہم بعد میں اہلیان سرفہ رنگاہ چھومک اور الڈینگ نے عدالت میں درخواست دی کہ یونیورسٹی خطے کے لئے انتہائی ضروری ہے اس لئے انہیں مذکورہ میدان میں زمین کی الاٹمنٹ پر اعتراض نہیں ہے جس کے بعد عدالت نے حکم امتناع ختم کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 798575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش