QR CodeQR Code

آزاد کشمیر میں (ن) لیگ کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، میر اکبر

10 Jun 2019 08:04

عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں وہ کام کئے جو پچھلے 70 سالوں میں نہیں ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 70 سال میں پہلی بار این ٹی ایس، شفاف پی ایس سی اور ایمرجنسی سروسز کے ذریعے عوام کو منصفانہ نظام حکومت فراہم کیا۔ بلاتخصیص احتساب اور گڈ گورننس سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں (ن) لیگ کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر راجہ راشد محمود کیانی کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں وہ کام کئے، جو پچھلے 70 سالوں میں نہیں ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 798610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798610/آزاد-کشمیر-میں-ن-لیگ-کی-حکومت-کو-کوئی-خطرہ-نہیں-میر-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org