QR CodeQR Code

ٹرمپ کا ٹوئٹر پر دائیں بازو کے حامل افراد کی آواز دبانے کا الزام

10 Jun 2019 08:20

ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے حال ہی میں تشدد پر اکسانے، یہود مخالف نظریات، نسل پرستی اور سازشی نظریات کو پروان چڑھانے والی شخصیات کے اکائونٹس معطل کر دیے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ دائیں بازو کے نظریات کے حامل افراد کی آواز کو دبا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی غلطی اور آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ٹوئٹر کو چاہئے کہ وہ دائیں بازو کے حامل کنزرویٹو وائسز پر اپنے پلیٹ فارم پر عائد پابندی ہٹائے اور انہیں محدود کرنے سے بھی گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھا جائے کہ اسے آزادی اظہار رائے کہا جاتا ہے، آپ بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے حال ہی میں تشدد پر اکسانے، یہود مخالف نظریات، نسل پرستی اور سازشی نظریات کو پروان چڑھانے والی شخصیات کے اکائونٹس معطل کر دیے تھے۔ ان افراد میں الیکس جونز بھی شامل ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سازشی نظریات کے پرچار کے لئے بدنام ہیں اور ٹرمپ ماضی میں بھی ان کی حمایت کر چکے ہیں۔ اسی طرح ان افراد میں سفید فام نسل پرست پاول نیہلن بھی شامل ہیں جو ریپبلکن پارٹی کے امیدوار رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 798613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798613/ٹرمپ-کا-ٹوئٹر-پر-دائیں-بازو-کے-حامل-افراد-کی-ا-واز-دبانے-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org