0
Monday 10 Jun 2019 12:34

کے پی حکومت کا ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

کے پی حکومت کا ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا) میں انتخابات 20 دن کیلئے ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے خطرات موجود ہیں اور افغانستان سے دہشت گردی کی کارروائیوں کا خطرہ ہے۔ خط کے متن کے مطابق سیاسی قیادت کو بھی نشانہ بنانے کے حوالے سے خدشات موجود ہیں اس لئے انتخابات 2 جولائی کے بجائے 20 دن کیلئے ملتوی کئے جائیں۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کے باعث بھی انتخابات ملتوی کئے جائیں۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے حوالے سے تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب نہیں آیا۔ یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں، 4 خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیت کی ایک نشست کیلئے 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔
خط کا عکس
خبر کا کوڈ : 798681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش