QR CodeQR Code

سکردو حلقہ دو ضلع بناؤ تحریک کا 23 جون کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنیکا اعلان

10 Jun 2019 13:08

سکردو میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے بانی و سرپرست سید علی رضوی نے کہا کہ جلسے سے قبل مثبت پیشرفت سامنے نہ آئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو حلقہ دو ضلع بناؤ تحریک اور سول سوسائٹی نے 23 جون کو بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا، سکردو میں تحریک کے بانی و سرپرست آغا علی رضوی کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بناؤ تحریک کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 جون کو بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جلسے میں سکردو بھر سے عوام شرکت کرینگے۔ اس سے قبل تحریک کا وفد وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن سے ملاقات بھی کریگا اور انہیں اپنے مطالبات پیش کریگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ  ضلع بناؤ تحریک خالص عوامی تحریک ہے، اس کو تمام علمائے کرام، سیاسی جماعتوں اور عمائدین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ جلسے سے قبل مثبت پیشرفت نہ ہوئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 798687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798687/سکردو-حلقہ-دو-ضلع-بناؤ-تحریک-کا-23-جون-کو-عوامی-طاقت-مظاہرہ-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org