QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کا علامہ حسن ظفر نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، بھائی کے انتقال پر تعزیت

10 Jun 2019 17:08

اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ مرحوم معروف شاعر اور مداح خواں اہل بیت اور انتہائی ملنسار شخصیت کے حامل تھے، ملت جعفریہ کی ہردلعزیز شخصیت میں مرحوم کا شمار ہوتا تھا، ملت کا درد رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوانون کی تربیت بھی مرحوم بخوبی سر انجام دیتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے معروف عالم دین و شیعہ قومی رہنماء علامہ حسن ظفر نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے بھائی شاعر اہلبیت سید عباس ظفر نقوی المعروف پرویز نقوی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ مرحوم معروف شاعر اور مداح خواں اہل بیت اور انتہائی ملنسار شخصیت کے حامل تھے، ملت جعفریہ کی ہردلعزیز شخصیت میں مرحوم کا شمار ہوتا تھا، ملت کا درد رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوانون کی تربیت بھی مرحوم بخوبی سر انجام دیتے تھے، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ خدا دکھ کی اس گھڑی میں آپ کی ضیعف والدہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے اور مرحوم کو جوار معصومین میں محشور فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 798729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798729/علامہ-ساجد-نقوی-کا-حسن-ظفر-سے-ٹیلیفونک-رابطہ-بھائی-کے-انتقال-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org