0
Monday 10 Jun 2019 17:20

عمران نیازی اپنی نااہلی اور نالائقی کی ذمہ داری ماضی کی حکومتوں پر نہیں ڈال سکتے، سعید غنی

عمران نیازی اپنی نااہلی اور نالائقی کی ذمہ داری ماضی کی حکومتوں پر نہیں ڈال سکتے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی نااہلی اور نالائقی کی ذمہ داری ماضی کی حکومتوں پر نہیں ڈال سکتے، عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا معاشی دہشتگرد ہے۔ عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی نااہل ترین اور نالائق حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے عمران نیازی اور ان کے حواریون سے سوال کیا ہے کہ کیا ٹیکس وصولی میں تاریخی کمی کی ذمہ داری بھی ماضی کی حکومتوں پر ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں 8 ہزار ارب ٹیکس وصول کرنے کے دعویدار 4 ہزار ارب کا ٹیکس بھی وصول کرنے میں ناکام رہے ہیں، معاشی سروے سال 2018-19ء موجودہ حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کرنے والے عمران نیازی کو قوم کو ایمنسٹی کی طرف راغب کرنے پر شرم تو آتی ہوگی۔ سعید غنی نے ایمنسٹی اسکیم کی مخالف عمران نیازی کی اس اسکیم کی حمایت کو پی ٹی آئی کی اپنے چہیتے چوروں اور ڈاکوؤں کی سہولت کاری  قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال میں تین بجٹ پیش کرنے والی نالائق حکومت اپنی ناکامیوں سے پیچھا نہیں چھڑا سکتی، اربوں کی جائداد کا مالک وزیراعظم خود ٹیکس ادا نہ کرکے دوسروں کو کس منہ سے ٹیکس ادا کرنے کا سبق پڑھا رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی کو ترجیع دینے والے عمران نیازی کو ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے پر شرم تو آتی ہوگی۔

 
خبر کا کوڈ : 798742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش