QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کا پیغام سن کر مایوسی ہوئی، گیارہ ماہ میں ایک بھی اچھی خبر نہیں ملی، مرتضیٰ وہاب

10 Jun 2019 17:50

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آ کر معاشی و سماجی انقلاب برپا کرنے کے دعوے کئے تھے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے گزشتہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کے لئے ووٹ نہیں مانگے تھے، وقت آگیا ہے کہ عمران خان ماضی میں رہنا چھوڑ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام سن کر مایوسی ہوئی، گیارہ ماہ میں ایک بھی اچھی خبر نہیں ملی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر معاشی و سماجی انقلاب برپا کرنے کے دعوے کئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے گزشتہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کے لئے ووٹ نہیں مانگے تھے، وقت آگیا ہے کہ عمران خان ماضی میں رہنا چھوڑ دیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اہم پیغام میں لوگوں کو اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 798747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798747/وزیراعظم-عمران-خان-کا-پیغام-سن-کر-مایوسی-ہوئی-گیارہ-ماہ-میں-ایک-بھی-اچھی-خبر-نہیں-ملی-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org