0
Monday 10 Jun 2019 17:56

یوم انہدام جنت البقیع کے غمزدہ دن کو یوم احتجاج کے طور پر منائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

یوم انہدام جنت البقیع کے غمزدہ دن کو یوم احتجاج کے طور پر منائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 8 شوال انہدام جنت البقیع پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان، بروز بدھ 12 جون ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انہدام جنت البقیع کے دلخراش واقعے اور اہانت مزارات اہلیبیت علیھم السلام و صحابہ کرام کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنت البقیع اہلیبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا مدفن ہے، 8 شوال تاریخ اسلام کا وہ غمزدہ دن ہے، جس دن آل سعود نے جنت البقیع کے قبرستان جہاں ازدواج رسول (ص) آئمہ معصومین (ع) اور اصحاب کرام مدفن ہیں، کو منہدم و مسمار کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کر دیا اور آثار انیباء کو مٹانے کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بقیع حرم نبوی (ص) کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے، بقیع کا قبرستان سب سے پہلا وہ قبرستان ہے، جو رسول اسلام کے حکم سے مسلمانوں کے ذریعے تاسیس کیا گیا، قبرستان بقیع، اسلام کے قدیمی ترین اور ابتدائی آثار میں سے ہے، یہ امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، ہم حکومت پاکستان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جنت البقیع کی بحالی کے لئے سفارتی سطح پر کوشیش کرے، مجلس وحدت مسلمین یوم انہدام جنت البقیع کے اس غمزدہ دن کو یوم احتجاج کے طور پر منائے گی۔
خبر کا کوڈ : 798750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش