0
Monday 10 Jun 2019 19:17
متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا

پاکستان پیپلزپارٹی جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالے اشتعال میں نہ آئیں، کیونکہ متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالے اشتعال میں نہ آئیں، متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا اور ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں اپنی بے گناہی کو ثابت کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو دونوں افراد کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 798755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب