QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی، شاہ عبدالحق قادری

10 Jun 2019 21:48

اپنے بیان میں جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے ترقی کے بلند و بانگ دعوے صرف زبانی کلامی ہی ہیں، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سیّد شاہ عبدالحق قادری نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ اپنے بیان میں شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب قوم قرضوں کے بوجھ تلے دبی جا رہی ہے، ہوشربا مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے ترقی کے بلند و بانگ دعوے صرف زبانی کلامی ہی ہیں، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب متوسط طبقہ شدید متاثر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب غریب اذیت سے دوچار ہیں، پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عوام دشمن فیصلہ فوری واپس لے۔


خبر کا کوڈ: 798783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798783/پی-ٹی-ا-ئی-حکومت-عوام-کو-ریلیف-دینے-میں-ناکام-ہوگئی-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org