0
Monday 10 Jun 2019 22:37

پاراچنار، پیپلز پارٹی کیجانب سے آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کا اعلان، پی پی پی رہنما

پاراچنار، پیپلز پارٹی کیجانب سے آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کا اعلان، پی پی پی رہنما
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے صدر حاجی جمیل حسین طوری کی جانب سے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پاراچنار میں بدھ کے روز 10بجے احتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ عمران خان کے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب سے حکومت میں آیا ہے، مخالف سیاسی پارٹیز کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ اور سیاسی انتقام اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو کے ہر آواز پر لبیک کہیں گے، چیئرمین کے اشارے کا انتظار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں پیپلز پارٹی کے اراکین سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔ انہوں نے پاراچنار میں بدھ کے روز 10 بجے احتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
خبر کا کوڈ : 798786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش