QR CodeQR Code

حکمران گھر و ملازمتیں دینے کیبجائے سیاسی بیان بازی سے کام چلا رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

10 Jun 2019 22:38

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ظالم حکمران عوام کو نچوڑنے میں ذرا رحم نہیں کھاتے، حکمراں اپنے ظالمانہ اقدامات سے عوام کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ ملازمتیں دینے کے بجائے سیاسی بیان بازی سے کام چلا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے الزامات در الزامات سے وقت گزارا جاتا ہے، عوام آئے دن کی لفظی گولا باری سے بیزار ہو چکے ہیں، احتساب برقت سب کا اور شفاف ہونا چاہیئے، عوام سوال کرتی ہے کہ آخر منصوبے کب تکمیل کو پہنچے گے، کب انہیں سہولیات میسر آئیں گی، یہاں ہر دن عوام پر بلاوسطہ ٹیکس کی مد میں قربانی تھونپی جاتی ہے، آنے والے بجٹ میں غریب عوام کو مزید پستی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران عوام کو نچوڑنے میں ذرا رحم نہیں کھاتے، حکمراں اپنے ظالمانہ اقدامات سے عوام کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء میں عوام کو ریلیف دے اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دے کر غریب طبقے کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرکے آگے آنے کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو، ناکہ رکاٹیں کھڑی کرے۔


خبر کا کوڈ: 798788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798788/حکمران-گھر-ملازمتیں-دینے-کیبجائے-سیاسی-بیان-بازی-سے-کام-چلا-رہے-ہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org