QR CodeQR Code

گلگت، گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں 150 روپے سے لے کر 600 روپے تک کمی

10 Jun 2019 22:44

11 کلوگرام سلنڈر کی قمت میں 150، پندرہ کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 200 جبکہ 45 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 600 روپے کمی کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں 150 روپے سے لے کر 600 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔ گیس سلنڈر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 11 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 150 روپے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 1800 روپے سے کم ہو کر 1650 روپے ہو گئی ہے۔ 15 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد 2300 روپے سے کم ہو کرنئی قیمت 2100 روپے ہو گئی ہے جبکہ 45 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 600 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد 6940 روپے سے کم ہو کر قیمت 6350 روپے ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 798789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798789/گلگت-گیس-سلنڈروں-کی-قیمتوں-میں-150-روپے-سے-لے-کر-600-تک-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org