QR CodeQR Code

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے، شاہ اویس نورانی

10 Jun 2019 22:44

جے یو پی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ احتساب انتقام بن چکا ہے، سیاسی انتشار کی ذمہ داد حکومت ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ قوم کا نااہل حکومت پر اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے۔ اب حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔ وکلا تحریک کی بھرپور تاہید و حمایت کرتے ہیں۔ حکومت نے خود احتجاجی تحریک کا ماحول بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حکومت نیب گردی کے ذریعے سیاسی انتقام کے راستے پر چل رہی ہے، حکمرانوں کو اپوزیشن راہنماوں کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی، احتساب انتقام بن چکا ہے، سیاسی انتشار کی ذمہ داد حکومت ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ قوم کا نااہل حکومت پر اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے۔ اب حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔ وکلا تحریک کی بھرپور تاہید و حمایت کرتے ہیں۔ حکومت نے خود احتجاجی تحریک کا ماحول بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی و صوبائی راہنماوں نے شرکت کی۔

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی گرینڈ اپوزیشن الائنس کی پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ ناکام، نااہل اور نالائق حکومت نے نو ماہ کے دوران اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عمران خان کا جعلی بت ٹوٹ چکا ہے، عمران خان کے تمام دعوے اور وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ تحریک انصاف تاریک انصاف بن چکی ہے۔ جے یو پی اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک کا بھرپور ساتھ دے گی۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔ نکمی حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ حکومت سے عوام کی مایوسی عروج پر پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 798790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798790/حکومت-کو-ٹف-ٹائم-دینے-کی-منصوبہ-بندی-تیار-کر-لی-ہے-شاہ-اویس-نورانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org