QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ کی علامہ عباس کمیلی کے گھر آمد، انتقال پر تعزیت

10 Jun 2019 23:45

مراد علی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی ملک میں بین المذاہب اور خاص کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں صرف کی، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعفریہ الائنس کے سربراہ معروف ذاکر اہل بیت ع علامہ عباس کمیلی کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مرحوم علامہ عباس کمیلی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مراد علی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی ملک میں بین المذاہب اور خاص کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں صرف کی، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ، پی پی رہنما راشد ربانی اور جعفریہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 798801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798801/وزیراعلی-سندھ-کی-علامہ-عباس-کمیلی-کے-گھر-آمد-انتقال-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org