QR CodeQR Code

شام، 2 تا 5 سال کی دربدری کے بعد اہالیان تدمر کے پہلے کاروان کی شہر میں آمد

11 Jun 2019 01:12

شام کے مرکز میں واقع شہر تدمر کی دہشتگردوں کے قبضے سے آزادی اور تعمیر نو کے بعد وہاں کے رہائشی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے مرکزی علاقے میں واقع شہر تدمر سالہا سال کی ویرانیوں کے بعد اب اپنے باسیوں کی واپسی کا مرکز بن گیا ہے۔ روسی نیوز چینل "روسیا الیوم" کے مطابق اتوار کے روز شہر تدمر کے پناہ گزین رہائشیوں کا پہلا قافلہ شہر میں واپس پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شامی حکومت کی طرف سے مہیا کردہ بسوں کے ذریعے پہلے مرحلے میں 120 خاندانوں کو اس شہر میں واپس لایا گیا ہے، جن میں سے بعض لوگ داعش کے حملات اور قبضے کی وجہ سے 5 سال قبل اپنے گھر بار وغیرہ چھوڑ کر شہر ترک کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ شامی شہر تدمر شام میں داعش کے عروج کے زمانے کے بعد دو مرتبہ اس دہشتگرد گروہ کے قبضے میں جا چکا ہے۔ پہلی مرتبہ یہ تاریخی شہر سال 2015ء میں داعش کے قبضے میں چلا گیا تھا جبکہ 2016ء میں شامی افواج نے اسے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا تھا اور دوسری مرتبہ پھر داعش نے 2017ء میں اس شہر پر قبضہ جما لیا، جسے کچھ ہی مہینوں میں دوبارہ چھڑوا لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 798807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798807/شام-2-5-سال-کی-دربدری-کے-بعد-اہالیان-تدمر-پہلے-کاروان-شہر-میں-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org