QR CodeQR Code

وفاقی حکومت آج 3 ہزار ارب خسارے کا بجٹ پیش کرے گی

11 Jun 2019 07:45

قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مالی سال 2019-20ء کے بجٹ کا حجم 6800 ارب اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب، دفاع کیلیے 1250 ارب سے زائد، ترقیاتی منصوبوں سال 2019-20ء کیلئے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1837 ارب روپے جبکہ وفاق کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 925 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آج اپنا پہلا باضابطہ بجٹ پیش کرے گی۔ قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مالی سال 2019-20ء کے بجٹ کا حجم 6800 ارب اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب، دفاع کیلیے 1250 ارب سے زائد، ترقیاتی منصوبوں سال 2019-20ء کیلئے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1837 ارب روپے جبکہ وفاق کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 925 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ حکومت صحت کے شعبہ کی ترقی کیلیے سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔ سگریٹ اور مشروبات پر عائد ٹیکسز صحت کے شعبہ پر خرچ کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو عوام دوست بجٹ کی تیاری کا حکم دیا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں مالیاتی نظم و نسق، ریونیو بڑھانے، پائیدار اقتصادی شرح نمو، غیرترقیاتی اخراجات میں کمی، برآمدات کے فروغ، عام آدمی کی سہولت اور فلاح و بہبود، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کابینہ کا خصوصی اجلاس آج پارلیمنٹ میں ہو گا جب کہ کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بجٹ تجاویز پیش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 798813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798813/وفاقی-حکومت-آج-3-ہزار-ارب-خسارے-کا-بجٹ-پیش-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org