0
Tuesday 11 Jun 2019 08:00

پیپلز پارٹی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

پیپلز پارٹی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کو ایک آفر بھی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام دوست بجٹ لائے ہم خود ان کا ساتھ دیں گے، ہم نے عوام کے لیے ہمیشہ جمہوری راستہ اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر حکومت عوام دشمن بجٹ لے کر آتی ہے تو آپ میں آپ کو دکھاؤں گا کہ احتجاج کیا ہوتا ہے'۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے رابطہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی مہم کا آغاز کیا جائے اور اس کے لیے تمام رہنماؤں کی اتفاق رائے حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے اپنی جماعت کے صوبائی سربراہان کو حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 'میں بہت جلد آپ کے پاس آؤں گا'۔

اجلاس میں موجود ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 'پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی اور اس حوالے سے سی ای سی اجلاس کے دوران ہی ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے'۔انہوں نے بتایا کہ 'احتجاجی مظاہرے عوام دشمن بجٹ اور مہنگائی کے خلاف بھی ہوں گے'۔
خبر کا کوڈ : 798814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش