QR CodeQR Code

اپوزیشن جماعتوں کی تحریک سے توجہ ہٹانے کیلئے آصف علی زرداری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، فیصل کریم کنڈی

11 Jun 2019 08:45

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے آنیوالے بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کے ڈرون حملے کئے جائینگے جسکے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے یہ گھناؤنی حرکت کی گئی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت نے عید الفطر کے فوراً بعد اپوزیشن جماعتوں کی تحریک سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی انصاف ڈیلیور کرنے میں نام ہوگئی ہے اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آنے والے بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کے ڈرون حملے کئے جائیں گے جس کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے یہ گھناؤنی حرکت کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف کی عیاشیوں کے خلاف ہے اس لئے ان کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر وفاقی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اس طرح کی کارروائیوں سے باز نہ آئی تو اس کے خلاف احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری تحریک انصاف کی حکومت پر عائد ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 798817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798817/اپوزیشن-جماعتوں-کی-تحریک-سے-توجہ-ہٹانے-کیلئے-آصف-علی-زرداری-گرفتاری-عمل-میں-لائی-گئی-فیصل-کریم-کنڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org