QR CodeQR Code

حامد کرزئی طالبان کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں، افغان رکن پارلیمنٹ

19 Jun 2011 23:06

اسلام ٹائمز:عبد الظہیر قادر نے بتایا کہ افغان صدر حامد کرزئی امن کونسل کی طرز پر طالبان کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بعض اہم اراکین کو محض اس لیے کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ طالبان کے کابینہ میں شامل ہونے کی صورت میں وزارت کی تقسیم میں پریشانی نہ ہو


کابل:اسلام ٹائمز۔ افغان اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ صدر حامد کرزئی طالبان کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاہم طالبان کو وزیر بنا کر ملکی آئین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائیگی۔ افغان ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کے رکن عبد الظہیر قادر نے بتایا کہ افغان صدر حامد کرزئی امن کونسل کی طرز پر طالبان کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بعض اہم اراکین کو محض اس لیے کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ طالبان کے کابینہ میں شامل ہونے کی صورت میں وزارت کی تقسیم میں پریشانی نہ ہو۔ ایک اور رکن بختش سیواش نے افغان ٹی وی کو بتایا کہ طالبان کو کابینہ میں نمائندگی دے کر ملکی آئین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 79885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79885/حامد-کرزئی-طالبان-کو-کابینہ-میں-شامل-کرنا-چاہتے-ہیں-افغان-رکن-پارلیمنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org