QR CodeQR Code

آزادکشمیر آنیوالے سیاحوں کو سہولیات دی جائیں، راجہ فاروق

11 Jun 2019 10:11

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی شکایات کے ازالے کے لیے جاندار اور ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے، انٹری پوائنٹس سمیت کسی بھی جگہ پر سیاحوں سے غیراخلاقی برتائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر میں آنے والے سیاحوں کو جملہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور سیاحوں کے ساتھ مہمانوں جیسا سلوک کیا جائے، محکمہ سیاحت اور پولیس کے ساتھ ساتھ تینوں ڈویژنز کے کمشنر صاحبان سیاحت سے متعلق جملہ امور کی خود نگرانی اور عوام بھی میزبانی کریں، سیاحوں کی شکایات کے ازالے کے لیے جاندار اور ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے، انٹری پوائنٹس سمیت کسی بھی جگہ پر سیاحوں سے غیراخلاقی برتائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات تک پہنچانے کے لیے ان کی مکمل رہنمائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 798857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798857/آزادکشمیر-آنیوالے-سیاحوں-کو-سہولیات-دی-جائیں-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org