0
Tuesday 11 Jun 2019 10:23

جماعت اسلامی کا 16 جون کو حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا 16 جون کو حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی نے پارٹی کے مرکزی ذمہ داران کا خصوصی اجلاس 12 جون کو منصورہ میں طلب کر لیا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کا فلسفہ رہا کہ قرض لو اور 5 سال پورے کرو، موجودہ حکومت نے تیزی سے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا لہٰذا ہم 16 جون کو لاہور سے مہنگائی، بیروزگاری، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف تحریک شروع کر رہے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعد قوم کو جس تیزی کیساتھ مشکلات کی دلدل میں پھنسایا ہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا ہم 16 جون کو لاہور سے مہنگائی، بیروزگاری، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف تحریک شروع کر رہے ہیں اور پورے ملک میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ سراج الحق نے کہا کہ ماضی کی تمام حکومتوں کا ایک ہی فلسفہ تھا کہ قرض لے لو، اس کو کھائو اور اپنی حکومت کے پانچ سال کسی طریقہ سے پورا کرو۔ اس وقت حکومت کا گراف بہت کمزور ہے اسلئے وہ چاہتی ہیں کہ فاٹا علاقوں میں الیکشن نہ ہو لیکن جماعت اسلامی بروقت الیکشن چاہتی ہے، نو ماہ کے دوران پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایسی حرکت کی یا ایکشن لیکر کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جو ریاست مدینہ کا تصور پیش کر سکے بلکہ ہر دن ہر عمل ریاست مدینہ کیخلاف کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 798858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش