0
Tuesday 11 Jun 2019 10:35

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری کو ماہانہ چار لاکھ روپے کی اضافی مراعات دینے کی سفارش

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری کو ماہانہ چار لاکھ روپے کی اضافی مراعات دینے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے جی بی اور آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری کو ماہانہ چار، چار لاکھ روپے جبکہ آئی جی پولیس کو پونے چار لاکھ روپے کی اضافی مراعات دینے کی سمری فنانس ڈویژن کو ارسال کر دی۔ کشمیر افیئرز کی سمری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیگر صوبوں میں موجود چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مختلف قسم کی مراعات دی گئی ہیں جبکہ وفاق کے ماتحت افسران کو یہ مراعات میسر نہیں، گلگت بلتستان چونکہ ہارڈ ایریا ہے جہاں پر سرکاری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سمری میں ماہانہ چار چار لاکھ روپے تک کی اضافی مراعات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق کشمیر افیئرز کی یہ سمری فنانس ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے، دوسری جانب اس انوکھے مطالبے پر وزارت خزانہ کے حکام سکتے میں آگئے۔

ذرائع کے مطابق سمری موصول ہوتے ہی حکام ششدر رہ گئے ، کشمیر افیئرز کی اس سمری پر کافی بحث و مباحثہ چل رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی سطح پر گریڈ ون کی تنخواہ جو کہ چند ہزار ہوتی ہے بمشکل دس یا پندرہ فیصد بڑھانے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن دوسری طرف دو خطوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی مراعات میں یکدم چار چار لاکھ روپے تک اضافے کا مطالبہ ایک مذاق سے کم نہیں، فنانس ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کی اپنی آمدن ہے جوکہ اربوں میں ہے لیکن گلگت بلتستان کی اپنی کوئی آمدنی نہیں ، یہ صوبہ گرانٹ پر چل رہا ہے اس لئے یہ مراعات دینا کیسے ممکن ہو گا۔ زرائع نے بتایا کہ فنانس ڈویژن اس سمری کو مستر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش