QR CodeQR Code

میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

11 Jun 2019 11:10

جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد سیکورٹی کے لیے 1500 اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد اور سیاسی کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔


اسلام ٹائمز۔ میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور نیب کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ احتساب عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد سیکورٹی کے لیے 1500 اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد اور سیاسی کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 798882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798882/میگا-منی-لانڈرنگ-کیس-آصف-زرداری-کو-آج-احتساب-عدالت-میں-پیش-کیا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org