0
Tuesday 11 Jun 2019 11:14

سرگودہا، آئی ایس او کے دوسرے اجلاس عمومی برائے سال امید و عزم نو کا انعقاد

سرگودہا، آئی ایس او کے دوسرے اجلاس عمومی برائے سال امید و عزم نو کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کا دو روزہ دوسرا اجلاس عمومی برائے سال امید و عزم نو بھلوال شہر کے مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔ دو روزہ اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے یونٹس سے تعلق رکھنے والے اراکین اور مسئولین نے شرکت کی۔ مرکزی فنانس سیکرٹری شہنشاہ نقوی، سابق ڈویژنل صدر آفتاب نقوی اور رکن ذیلی نظارت مولانا سبطین علوی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ اور یونٹس کی گزشتہ سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سہ ماہی کے لیے پروگرام پیش کیا گیا۔ ڈویژنل نائب صدر ذوالقرنین حیدر نے حالات حاضرہ پر خصوصی گفتگو کی۔ بھلوال یونٹ کے صدر محمد علی نقوی نے ڈویژنل کابینہ اور شریک یونٹس کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس عمومی کا اختتام دعاء ظہورِ امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 798883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش