QR CodeQR Code

شہباز شریف نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیلیے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے

11 Jun 2019 11:14

اپوزیشن لیڈر کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ انتخاب کے لیے ہر امیدوار پر تفصیلی باہمی مشاورت ضروری ہے، اتفاق رائے کے لئے مخلصانہ، سنجیدہ اور حقیقی مشاورت ہونی چاہیے، حقیقی مشاورت نہ ہوئی تو آئینی ذمہ داری ادا نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے نظرثانی شدہ نام وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم کو بھجوا دیے ہیں، شہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں سندھ سے سینئر وکیل خالد جاوید اور جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور جسٹس (ر) نور الحق قریشی جبکہ بلوچستان سے صلاح الدین مینگل، شاہ محمد جتوئی اور روف عطاء کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ انتخاب کے لیے ہر امیدوار پر تفصیلی باہمی مشاورت ضروری ہے، اتفاق رائے کے لئے مخلصانہ، سنجیدہ اور حقیقی مشاورت ہونی چاہیے، حقیقی مشاورت نہ ہوئی تو آئینی ذمہ داری ادا نہیں ہوگی۔

شہبازشریف نے خط میں لکھا کہ آپ نے سابقہ نامزدگیوں پر جھوٹے، بےبنیاد الزامات لگائے اور خلاف رائے دی، آپ نے اپنے وزیرخارجہ کے خط میں نامزد شخص کو ہی بعد میں ’نااہل‘ قرار دیا لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی رائے نہ دوں جس سے کسی کی دل آزاری ہو، آپ کے نامزد کردہ افراد کے ناموں پر میں نے تفصیلی غور و خوض کیا ہے، درخواست ہے کہ آپ ان ترمیم شدہ ناموں پر سنجیدگی سے غور کریں۔


خبر کا کوڈ: 798886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798886/شہباز-شریف-نے-الیکشن-کمیشن-ممبران-کی-تعیناتی-کیلیے-نظرثانی-شدہ-نام-وزیراعظم-کو-بھجوا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org