QR CodeQR Code

تحریک صراط مستقیم 13 جون کو یوم انہدام جنت البقیع منائے گی

11 Jun 2019 19:45

ڈاکٹر اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ سعودی سلطنت کے قیام کے وقت ایک مخصوص نقطہ نظر کے پیش نظرامت مسلمہ کی ان عظیم تر ہستیوں کے مزارات منہدم کر دیئے گئے تھے۔ یہاں تک ان کی شناخت بھی ختم کر دی گئی، بلکہ آج وہاں ان میں سے کسی قبر کی شناخت کے سوال کو بھی غیر شرعی قرار دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے 13 جون کو پورے ملک میں یوم جنت البقیع منانے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں امت مسلمہ کا روئے زمین پر سب سے زیادہ اہم اور فضیلت والا قبرستان ہے، جہاں اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کی جلیل القدر ہستیاں اور آٓئمہ اسلام آرام فرما ہیں۔ ڈاکٹر اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ سعودی سلطنت کے قیام کے وقت ایک مخصوص نقطہ نظر کے پیش نظرامت مسلمہ کی ان عظیم تر ہستیوں کے مزارات منہدم کر دیئے گئے تھے۔ یہاں تک ان کی شناخت بھی ختم کر دی گئی، بلکہ آج وہاں ان میں سے کسی قبر کی شناخت کے سوال کو بھی غیر شرعی قرار دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 جون 9 شوال کو جنت البقیع اور جنت المعلی کی بحالی کیلئے آواز بلند کی جائے گی اور فقہء تیسیر کی روشنی میں سعودی عرب میں سرکاری سطح پر رائج دیگر بہت سے امور کی طرح جنت البقیع کی از سر نو تعمیر اور مزارات کی شناخت کا مطالبہ کیا جائے گا اور وہاں پر مسنون حاضری کے لحاظ سے لگائی گئی پابندیوں کے اٹھانے کا مطالبہ کیا جا ئے گا۔ اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ 14 جون جمعۃ المبارک کو عالم اسلام کے عظیم نابغہ روزگار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری کے یوم ولادت کے موقع پر خطبات جمعہ میں انکی بلند پایہ تحقیقات اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔   


خبر کا کوڈ: 798892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798892/تحریک-صراط-مستقیم-13-جون-کو-یوم-انہدام-جنت-البقیع-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org