0
Tuesday 11 Jun 2019 11:24

سکردو میں طوفانی ہوائیں، درجنوں درخت اکھڑ گئے

سکردو میں طوفانی ہوائیں، درجنوں درخت اکھڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں سے درجنوں درخت سائن بورڈ اکھڑ گئے جبکہ ایک سکول کی چھت بھی اڑ گئی۔ تیز آندھی کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹرانسمیشن لائنیں بھی منقطع ہو گئیں۔ ادھر دیوسائی جانے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ راستے میں محصور ہو کر رہ گئے۔ دیوسائی میں بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 798895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے