0
Tuesday 11 Jun 2019 12:43

پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل پشاور سے گرفتار

پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل پشاور سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی رہنما گلالئی اسماعیل کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔ دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب پی ٹی ایم رہنما کو وفاقی پولیس نے پشاور حیات آباد میں کارروائی کرکے گرفتار کیا ہے۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کے معاملے پر دہشت گردی کے 2 مقدمات تھانہ کورال اور تھانہ شہزاد ٹاﺅن میں درج ہیں۔ پولیس نے ایس ایچ او کورال کی سربراہی میں پشاور میں کارروائی کرکے پی ٹی ایم رہنما کو گرفتار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش