0
Tuesday 11 Jun 2019 13:00

قوم کے مال و دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے احتجاج کو عوام مسترد کردیں گے، فردوس عاشق اعوان

قوم کے مال و دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے احتجاج کو عوام مسترد کردیں گے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولہ عوام کے خلاف تحریک چلا کر خود کو رسوا کرنے کا انتظام کر رہا ہے، قوم کے مال و دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے احتجاج کو عوام مسترد کردیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ  سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفر بٹا صفر ہے، ان کے سیاسی وجود کا اندازہ کل چند درجنوں افراد کا باہر نکلنے سے ہو گیا۔ انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ نون لیگ ہمیشہ دوسروں کے کاندھے پر سوار ہو کے آئی، یہ صرف سازش کر سکتے ہیں مزاحمت نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا یہ سچے ہوتے تو جمہوریت کا رونا رونے کی بجائے دلیری سے اپنی سچائی کا ثبوت دیتے، ان کو سزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے، نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اور چیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے، پانامہ ہم نے جاری نہیں کیا تھا۔


 
خبر کا کوڈ : 798917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش