0
Tuesday 11 Jun 2019 13:00

مہنگائی کیخلاف 16 جون سے تحریک شروع کرینگے، سراج الحق

مہنگائی کیخلاف 16 جون سے تحریک شروع کرینگے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کا فلسفہ رہا کہ قرض لو اور 5 سال پورے کرو، موجودہ حکومت نے تیزی سے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا لہٰذا ہم 16جون کو لاہور سے مہنگائی، بیروزگاری، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک شروع کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعد قوم کو جس تیزی کے ساتھ مشکلات کی دلدل میں پھنسایا ہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا ہم 16 جون کو لاہور سے مہنگائی، بیروزگاری، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک شروع کر رہے ہیں اور پورے ملک میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ سراج الحق نے کہا کہ ماضی کی تمام حکومتوں کا ایک ہی فلسفہ تھا کہ قرض لے لو، اس کو کھاؤ اور اپنی حکومت کے 5 سال کسی طریقہ سے پورا کرو، اسوقت حکومت کا گراف بہت کمزور ہے، اسلئے وہ چاہتی ہیں کہ فاٹا علاقوں میں الیکشن نہ ہو لیکن جماعت اسلامی بروقت الیکشن چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 ماہ کے دوران پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایسی حرکت کی یا ایکشن لیکر کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جو ریاست مدینہ کا تصور پیش کرسکے، بلکہ ہر دن ہر عمل ریاست مدینہ کیخلاف کر رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارٹی کے مرکزی ذمہ داران کا خصوصی اجلاس 12 جون کو منصورہ میں طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 798918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش