0
Tuesday 11 Jun 2019 13:55

جیلیں نہ حمزہ شہباز کیلئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کیلئے نئی ہیں، مریم نواز

جیلیں نہ حمزہ شہباز کیلئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کیلئے نئی ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم کی حدیں پار کر چکا ہے۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچے ہیں نہ اب بچیں گے۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ’"حمزہ! سربلند ہو کے رہنا، کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے، انشاءاللہ"۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے لئے نئی ہیں، ہم نے تو ڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹوٹی پھوٹی، جعلی اور آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر لیا۔ حمزہ شہباز کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 798946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے