0
Tuesday 11 Jun 2019 14:14

کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ حب میں وندر کے قریب ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے حب میں وندر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اور ویگن میں تصادم کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے اپنے رشتے داروں سے ملنے کوئٹہ سریاب روڈ جا رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو حب اور کراچی منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے لیاقت آباد بلوچ پاڑہ کے رہائشی تھے، حادثے میں کراچی سول اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حضیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وندر میں جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ محمد عظیم ہائی ایس وین چلا رہا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں متوفی عظیم کی اہلیہ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں میر ملک داد، عظمیر، پارس اور انعم شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 798955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے