QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے شہادتیں دی ہیں، علی مدد جتک

آصف علی زرداری کی گرفتاری، پی پی کا کوئٹہ میں احتجاج، آج یوم سیاہ کل ریلی کا اعلان

11 Jun 2019 14:47

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔ اگر نیب میں طاقت ہے تو پی ٹی آئی کے کرپٹ زدہ وزراء کو گرفتار کرے، پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت کی جانب سے یوم سیاہ منانے کا مکمل حمایت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے حکومت اور نیب مخالف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ثناءاللہ جتک نے آصف علی زراری کے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں اور گرفتاریوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ آصف علی زرداری نے پشاور کو خیبر پختونخوا کا نام دیکر قومی شناخت دی، بلوچستان کی 70 سالہ محرومی اور پسماندگی کے خاتمہ کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج دیا، اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت ملکی استحکام کو مضبوط بنانے کیلئے اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل کئے، بلوچستان کے لوگوں کو پانچ ہزار ملازمتیں دیں۔ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ فنڈز بلوچستان حکومت کو دیکر وفاق میں صوبے کی محصولات میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی سے عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا انتقام لے رہی ہے، جس میں اسے ناکامی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیشہ قربانی دی ہے، متنازعہ فیصلوں کا مقابلہ عوامی قوت سے کرینگے۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔ اگر نیب میں طاقت ہے تو پی ٹی آئی کے کرپٹ زدہ وزراء کو گرفتار کرے، پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت کی جانب سے یوم سیاہ منانے کا مکمل حمایت کرینگے اور بلوچستان میں بھی یوم سیاہ منایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت آصف علی زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گا ہم شانہ بشانہ ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء ترقی اورخوشحالی کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں عدالتیں بھی انصاف پر مبنی فیصلے نہیں دیتیں، آصف علی زرداری کی گرفتاری جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے شہادتیں دی ہیں اور ملک کی آئین و بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں، نیب اگر پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف فیصلہ دے سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے کرپٹ وزراء کے خلاف بھی کیسز ہیں ان کیخلاف کیوں کارروائیاں کیوں نہیں کی جاتیں؟ کیونکہ وہ حکومت میں ہیں اس لئے ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں؟ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا مقابلہ کیا ہے اور اگر یہ فیصلے جاری رہے تو یہ ملک کیلئے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف پیپلز پارٹی بلوچستان نے آج یوم سیاہ اور کل کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ آصف علی زرداری نے پشاور کو خیبر پختونخوا کا نام دیکر قومی شناخت دی بلوچستان کی 70 سالہ محرومی اور پسماندگی کے خاتمہ کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج دیا، اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت ملکی استحکام کو مضبوط بنانے کیلئے اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل کئے بلوچستان کے لوگوں کو پانچ ہزار ملازمتیں دیں، ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ فنڈز بلوچستان حکومت کو دیکر وفاق میں صوبے کی محصولات میں اضافہ کیا۔ اوچھے ہتھکنڈوں اور گرفتاریوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ گولہ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری، ضلع کوئٹہ کے صدر ولی محمد قلندرانی، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدرثناءاللہ جتک نے آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مظاہرے کے شرکاء نے حکومت اور نیب مخالف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی سے عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا انتقام لے رہی ہے، جس میں اسے ناکامی ہوگی پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء ترقی اورخوشحالی کیلئے ہمیشہ قربانی دی ہے متنازعہ فیصلوں کا مقابلہ عوامی قوت سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن آج باوزؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منائیں گئے اور کل بروز بدھ شام چار بجے سریاب روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی اور کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ فیصلوں کو پیپلزپارٹی نے نہ پہلے کبھی مانا ہے اور نہ اب مانے گی، نیب عزت دار لوگوں کی پگڑی اچھال رہا ہے۔ نیب پہلے اپنے گریبان میں جھانکے اور اپنے کرتوت کی وضاحت دے۔
 


خبر کا کوڈ: 798957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798957/آصف-علی-زرداری-کی-گرفتاری-پی-کا-کوئٹہ-میں-احتجاج-آج-یوم-سیاہ-کل-ریلی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org