0
Tuesday 11 Jun 2019 16:23

پنجاب میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع

پنجاب میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع
محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈرون کیمرہ کے استعمال پر جاری پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور اس کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ  ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرون کیمرہ کا استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر مقدمات درج کئے جائیں اور ڈرون کیمرہ قبضہ میں لے لیا جائے، جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف  قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب