QR CodeQR Code

پنجاب میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع

11 Jun 2019 16:23

محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈرون کیمرہ کے استعمال پر جاری پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور اس کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرون کیمرہ کا استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر مقدمات درج کئے جائیں۔


محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈرون کیمرہ کے استعمال پر جاری پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور اس کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ  ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرون کیمرہ کا استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر مقدمات درج کئے جائیں اور ڈرون کیمرہ قبضہ میں لے لیا جائے، جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف  قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 798967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798967/پنجاب-میں-ڈرون-کیمرہ-کے-استعمال-پر-پابندی-مزید-3-ماہ-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org