0
Tuesday 11 Jun 2019 17:32

پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور یوم سیاہ

پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور یوم سیاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کئے۔ کارکنان نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور حکومت و نیب کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر آصف زرداری کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔ سندھ کے چند علاقوں میں جزوی طور پر دکانیں بند رہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش