0
Tuesday 11 Jun 2019 17:35

عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، فیصل واوڈا

عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کو سب معلوم ہے وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، آصف زرداری کو گرفتار نیب نے کیا ہے حکومت نے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا ہے حکومت نے نہیں، نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ عمران خان کا چیئرمین نیب پر کوئی دباو ہو، عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کہ کیسز ہم نے نہیں بلکہ آج جو ان کے اتحادی ہیں انہوں نے فائل کئے تھے، عوام کو سب معلوم ہے وہ بیوقوف نہیں، وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پرنہیں نکلیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اب این آر او کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے سیف الرحمان کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا، اسحاق ڈار ان کے بیٹے اور شہباز شریف کا داماد مفرور ہے، یہ لوگ پاکستان واپس آئیں کیوں مفرور ہیں، عدالت میں پیش ہوکر احتساب کا سامنا کریں، کیا یہ لوگ سیف الرحمان کا دور بھول گئے ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں جمہوریت یہ ہے کہ پہلے آپ کی باری پھر ہماری۔
خبر کا کوڈ : 798980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش